Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

بھارت

سبز نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس نے 185 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 03 مارچ۔ ہفتے کے چوتھے کاروباری دن جمعرات کے روز بازارحصص سبز نشان پر کھلا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای)کا سینسیکس 185.43 پوائنٹس یعنی 0.33 فیصد کی چھلانگ لگا کر 55,654.33 کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔وہیںنیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 54.00 پوائنٹس یعنی 0.33 فیصد کے اضافے کے ساتھ 16,659.95 کی سطح پر چل رہا ہے۔
30 شیئروںوالا سینسیکس 453 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 55,921 کی سطح پر کھلا۔ اس نے پہلے گھنٹے میں 55,996 کی اونچائی اور 55,842 کی کم ترین سطح بنائی۔ اس کے 30 شیئر میں سے 5 شیئرگراوٹ اور 25 شیئرز فائدہ میں ہیں۔ نقصان میں کاروبار کرنے والے شیئروں م یں نیسلے، الٹرا ٹیک، ماروتی، ایشین پینٹس اور ٹی سی ایس تھے۔وہیں نفٹی کے 50شیئرس میں سے 42شیئر اوپر اور 8 شیئرگراوٹ میں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یوکرین-روس جنگ کے درمیان ایک دن پہلے، بی ایس ای سینسیکس 778.38 پوائنٹس یعنی 1.38 فیصد کھو کر 55,468.90 پر بند ہوا۔وہیںاین ایس ای کا نفٹی بھی 187.95 پوائنٹس یا 1.12 فیصد کی کمی کے ساتھ 16,605.95 پر بند ہوا۔

About the author

Taasir Newspaper