Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

اہم خبریں

سکندرآبادکے ایک گودام میں بھیانک آتشزدگی،بہارکے 11مزدور زندہ جل گئے

Written by Taasir Newspaper

حیدرآباد،23مارچ :تلنگانہ کے سکندرآباد علاقہ میں ایک اسکراپ کے گودام میں خطرناک آگ لگنے کے واقعہ میں 11 افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔ سکندرآباد کے بھوئی گوڑہ میں واقع گودام میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بدھ کی صبح تین بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں 11 افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔بتایا گیا ہے گودام میں 12 افراد سو رہے تھے ان میں سے ایک شخص زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہواجبکہ11 زندہ جل گئے۔پولیس اور فائر بریگیڈ کو آگ کو بجھانے کے لئے کئی گھنٹوں کا وقت لگا 5 فائر بریگیڈس کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔حکام نے بتایا کہ اس واقعہ میں 11افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ان میں سے کچھ آگ میں جل گئے، جب کہ بعض کی دم گھٹنے سے موت ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ تمام مرنے والے بہار کے مہاجر مزدور تھے۔ مرنے والوں کی شناخت بٹو، سکندر، دامودر، ستیندر، چنٹو، دنیش، راجیش، راجو، دیپک اور پنکج کے طور پر ہوئی ہے۔مزید کی شناخت باقی ہے۔مہلوکین کی عمر20تا25برس کے درمیان ہے۔یہ تمام مزدور عمارت کی پہلی منزل کے دو کمروں میں رہتے تھے۔ریجنل فائر آفیسر وی پاپیا نے بتایا کہ تقریبا 3.55بجے فائرآفس کو اس بات کی اطلاع ملی ۔

About the author

Taasir Newspaper