نئی دہلی، 03 مارچ – ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران روزانہ متاثرہ مریضوں سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے کورونا کے زیر علاج معاملات کی تعداد 80 ہزار سے نیچے آ گئی ہے۔جمعرات کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8528 ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے جس سے ملک بھر میں 77,152 ایکٹو کیسز رہ گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 6,561 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جب کہ اس سے 142 افراد کی موت ہوئی ہے، جس سے متاثرین کی کل تعداد 42938599 ہو گئی ہے اور اموات کی تعداد 514388 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 42353620 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل چکی ہے جب کہ 1,78,02,63,222 لوگوں نے کورونا ویکسین لی ہے۔اس وقت ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے جب کہ 0.18 فیصد ایکٹو کیسز ہیں۔
کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں زیر علاج معاملوں کی تعداد 3248 کم ہو کر 22467 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 5525 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6416369 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 65597 ہو گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 463 کم ہو کر 9643 پر آ گئے ہیں۔
اس دوران ریاست میں 1007 لوگ صحت مند ہوئے جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7713575 ہو گئی۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 143706 پر مستحکم ہے۔تمل ناڈو میں، اس مدت کے دوران 629 سے کم ہو کر زیر علاج معاملے 4437 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 946 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 3407595 ہو گئی ہے جب کہ 3 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 38009 ہو گئی ہے۔کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 640 سے کم ہو کر 4245 ہو گئی ہے۔
اس دوران 816 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 3897239 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 12 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39969 ہو گئی ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز 406 سے کم ہو کر 6015 پر آ گئے ہیں اور کورونا سے پاک لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 209363 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 658 پر مستحکم ہے۔راجستھان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 521 کم ہو کر 3525 پر آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1267244 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9539 ہو گئی ہے۔اتر پردیش میں 291 تک کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 3006 پر آ گئے ہیں اور انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 2041831 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23468 ہو گئی ہے۔مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز 2748 ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1025973 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10730 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میں، ایکٹو کیسز کم ہو کر 112 اور 2607 ہو گئے ہیں، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 4111 ہے۔ اس کے ساتھ ہی 782519 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.