Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

بھارت

ملک میں کورونا کے 6915 نئے معاملے درج

Written by Taasir Newspaper

ریاض،یکم مارچ،- ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 6915 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اور اسی کے ساتھ اب کیسزکی کل تعداد چار کروڑ 29 لاکھ 31 ہزار 45 تک پہنچ گئی ہے۔اس دوران وبا کی وجہ سے 180 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جو کل درج کی گئی تعداد 119 کے مقابلے زیادہ ہے۔ نئی اموات کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد اب تک 514023 تک پہنچ گئی ہے۔منگل کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد چار کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار 550 تک پہنچ گئی ہے۔
ان میں سے 16864 گذشتہ 24 گھنٹوں میں ٹھیک ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی گرتی ہوئی تعداد کے درمیان اب فعال کیسز کی تعداد 92472 ہوگئی ہے۔ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1822513 کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ آج صبح 7 بجے تک 177 کروڑ 70 لاکھ 25 ہزار 914 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ملک میں ابھی فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد ہے جبکہ صحتیاب ہونے کی شرح 98.59 فیصد ہے۔ وہیں شرح اموات 1.20 فیصد پر برقرار ہے۔گھنٹوں میں فعال کیسز کی تعداد 3383 کی کمی کے بعد 27362 پر آ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ 5283 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6406519 ہو گئی ہے۔
جبکہ مزید 49 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اموات کی تعداد 65333 ہو گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper