نئی دہلی، 02 مارچ- بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ تاہم یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث خام تیل 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے۔ پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ بدھ کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر تھی، جبکہ ڈیزل بدھ کو 86.67 روپے فی لیٹر رہا۔انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگر میٹرو ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 109.98 روپے، 104.67 روپے اور 101.40 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ وہیں، ان میٹرو میں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 94.14 روپے، 89.79 روپے اور 91.43 روپے فی لیٹر ہے۔ اس کے ساتھ ہی نوئیڈا میں پٹرول 95.51 روپے اور ڈیزل 87.01 روپے فی لیٹر ہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث خام تیل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ ڈبلیوٹی آئیWTI کروڈ ہفتے کے تیسرے تجارتی دن $109.25 فی بیرل پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
وہیں، برینٹ کروڈ 110.87 ڈالر فی بیرل پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ایسے میں اگلے ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو سکتا ہے۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.