فیوچر رٹیل کے 30 ہزار کرمچاریوں کو نوکری دے گا ریلائنس

نئی دلی۔ یکم مارچ۔پریس ریلی) فیوچر رٹیل کے آن لائن اور آف لائن کاروبار سمیٹنے کے بعد، اس کے ہزاروں ملازمین کی نوکریوں پر خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ حالانکہ ریلائنس رٹیل نے جن سٹورز کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیا ہے ان سٹورز کے قریب 30ہزار ملازمین کی نوکری محفوظ ہے۔ ریلائنس رٹیل ان سٹورز کی ری برانڈنگ کے ساتھ ساتھ سٹورز میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی اپنے پے ۔ رول پر رکھ رہا ہے۔
فیوچر رٹیل کے ایسے ملازمین کو اپنی نوکری گنوانی پڑ سکتی ہے۔ جو ریلائنس کے ذریعہ کنٹرولڈ سٹورز میں کام نہیں کرتے ۔ اتوار سے فیوچر رٹیل کے بیشتر سٹورز پر تالا پڑا ہے۔ آن لائن کاروبار کی ویب سائٹ بھی ٹھپ ہے۔ ہزاروں پریواروں کی روز ی روٹی پر بے روزگاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔ ایسے میں ان سٹورز کے ملازمین نے راحت کی سانس لی ہے جن کا کام کاج اب ریلائنس رٹیل سنبھالے گا۔ ممبئی کے بگ بازار میں کام کرنے والے منیش چاکے، ریلائنس رٹیل کے پے۔
رول پر لئے جانے کی خبر سے حوصلہ مند ہیں۔ منیش کے مطابق ’’ مجھے لگا تھا کہ میری بھی نوکری بس اب جانے ہی والی ہے۔ ملک میں پہلے بھی جب کوئی بھی بڑی کمپنی بند ہوتی تھی تو ہزاروں لوگ سڑک پر آجاتے تھے۔ ہم بھی ڈرے ہوئے تھے ۔
لیکن تبھی ریلائنس نے میرے ساتھ ساتھ میرے ساتھیوں کی نوکری بھی بچا لی۔‘‘ دہرہ دون کے دیپک بھی فیوچر رٹیل کے ان ہزاروں ملازمین میں سے ایک ہے ۔
جن کی نوکری پر خطرہ منڈرا رہا تھا۔ دیپک نےکہا کہ ’’ یہ ایک خواب جیسا ہے کچھ دن پہلے تک سر پر بے روزگار ی کی تلوار لٹک رہی تھی۔ مستقبل میں کیا کروں گا کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا۔ پھر اچانک ریلائنس رٹیل نے سٹورز کا کام کاج اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ ہماری نوکریاں اب نہیں جائیں گی۔‘‘ فیوچر رٹیل کے ملازمین کی نوکریوں کا کیا ہوگا،اس پر کمپنی نے ابھی کوئی واضح بیان نہیں دیا ہے۔ لیکن ریلائنس رٹیل نے اپنے کنٹرول والے سٹورز کے قریب 30ہزار ملازمین کونوکریاں آفر کرکے ان پر آیا خطرہ ٹال دیا ہے۔