120ویں دن بھی مستحکم رہی پٹرول-ڈیزل کی قیت

نئی دہلی، 04 مارچ- روس-یوکرین بحران کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گھریلو سطح پر آج مسلسل 120ویں دن مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ روس -یوکرین بحران کے بعد ہی شروع ہوگیا تھا۔
جو 110 بیرل فی ڈالر کی قیمت سے تجاوز کر گیا ہے۔ایندھن کی قیمتوں میں 04 نومبر 2021 کو تیزی سے کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی VAT کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 02 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کم کرنے کے اعلان کے بعد گزشتہ سال چار نومبر کو ایندھن کی قیمتوں می تیزی سے کمی آئی تھی ۔ اس کے بعدریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی وی اے ٹی کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گزشتہ سال 2 دسمبر کو دارالحکومت میں پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہوا تھا ۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔مرکزی حکومت کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کرنے کے بعد زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی) کم کردیا تھا جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی ۔بین الاقوامی سطح پر نیویارک میں برینٹ کروڈ 99.97 ڈالر فی بیرل پر تھا ، جبکہ یو ایس کروڈ 1.77 فیصد اضافے کے ساتھ 97.41 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا تھا ۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوجاتی ہیں۔