ملک بھر سے

ملک میں اب تک 186.90 کروڑ اینٹی کورونا ٹیکے لگے

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 20 اپریل۔ ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت بدھ کی صبح 8 بجے تک اینٹی کورونا ویکسین کی 186 کروڑ 90 لاکھ سے زائد خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17.23 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔
مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کو اینٹی کورونا ویکسین کی کل 192.27 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سے 20.33 کروڑ ویکسین کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کے پاس دستیاب ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper