تاریخی شخصیات کی سرزمین ہے جگدیش پور :امت شاہ

پٹنہ ، 23 اپریل۔ بہار میں ا?رہ ضلع کے جگدیش پور میں ہفتہ کے روز بابو ویر کنور سنگھ وجے اوتسو کی تقریبات میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جگدیش پور کی تاریخی شخصیات کی سرزمین ہے۔ بابو ویر کنور سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ نے بابو کنور سنگھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ اس کی بہادری کے مطابق جگہ نہیں دی گئی۔ ا?ج بہار کے لوگ پلکیں بچھا کر ایک بار پھر ان کا نام امر کر رہے ہیں۔
شاہ نے کہا کہ 163 سال قبل کنور سنگھ نے 80 سال کی عمر میں اس خطہ کو انگریزوں سے ا?زاد کرایا تھا۔ ا?ج ان کے لیے لاکھوں لوگ ا?ئے ہیں۔ میں سب کو سلام کرتا ہوں۔ تاریخ دانوں نے پہلی جنگ ا?زادی کو ناکام بغاوت قرار دے کر بدنام کیا ہے۔ ویر ساورکر نے جدوجہد ا?زادی کو عزت دیا ہے۔
امت شاہ نے کہا کہ بابو کنور سنگھ کے ہاتھ میں گولی لگی ہے۔ انہوں نے اپنے ہی ہاتھ اپنا دوسرا ہاٹھ کاٹ لیا۔ ایسی جرات کنور سنگھ کے علاوہ کسی میں نہیں ہو سکتی۔ ویر کنور سنگھ ہی تھے جنہوں نے 80 سال کی عمر کے باوجود ا?رہ۔ سہسرام سے بلیا کے راستے ایودھیا تک فتح کا جھنڈا لہرایا۔ چار دن تک خون بہنے کے باوجود بھی اس شخص کی جان نہیں گئی۔ جگدیش پور میں ا?زادی کا جھنڈا لہرانے کے بعد انہیں شہید کر دیا گیا۔ ا?ج میں اس جگہ گیا تھا۔ 58 سال سے میں طرح طرح کے جلسوں میں گیا ہوں لیکن ا?رہ میں جذبہ حب الوطنی کا یہ عروج دیکھ کر میں بے ا?واز ہو جاتا ہوں۔ ایسا پروگرام زندگی میں نہیں دیکھا۔
امت شاہ نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ا?زادی کے 75 ویں سال میں ا?زادی کا امرت مہوتسو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ’’بھارت ماتا کی جئے‘‘ کی ا?واز کشمیر سے کنیا کماری تک سنی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ا?زادی کے امرت مہوتسو کے تحت تین اہداف مقرر کئے ہیں۔ ایک وہ ا?زادی پسند جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، ا?ئیے ا?ج کے نوجوان نسل کو بتاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ وشوامتر کی جائے پیدائش ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں بھگوان شری رام نے تڈکا کو مارا تھا۔ انہوں نے اسے متھلا جانے کی ترغیب دی۔ یہاں وششتھ نارائن جی کی جائے پیدائش تھی۔