Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

اعظم خان دو سال بعد ضمانت پررہا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network / Mosherraf

سیتا پور، 20 مئی (ایجنسی ) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور مختلف فوجداری مقدمات میں 26 ماہ، 24 دن کی جیل میں بند اعظم خان کو جمعہ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔جیل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو سپریم کورٹ کی طرف سے اعظم کو عبوری ضمانت ملنے کے بعد جیل حکام کو کل دیر رات گئے ان کی رہائی کے احکامات موصول ہوئے تھے۔ اسی بنا پر آج صبح انہیں رہا کر دیا گیا۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اعظم سیتا پور جیل سے رہا ہونے کے بعد رام پور گئے ہیں یا دہلی۔ ایس پی کے رام پور شہر کے ایم ایل اے اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان کی سیتا پور جیل سے رہائی کا راستہ کل صاف ہو گیا تھا۔ اعظم خان کی رہائی کے دو آرڈر سیتا پور جیل پہنچنے کے بعدجیسے ہی کچھ کاغذی کارروائی مکمل ہوئی، انہیں آج رہا کر دیا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper