ملک بھر سے

اپنی پارٹی کا وفد زرعی افسر اکھنور سے ملاقی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network / Mosherraf

جموں، اپنی پارٹی ضلع صدر جموں رورل اے پشپ دیو کمار اپل کی قیادت میں ایک وفد نے آج سب ڈویژن ایگریکلچر افسر اکھنور او پی شرما سے ملاقات کی اور اُن کے ساتھ زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے چلائی جارہی مرکزی مالی معاونت والی اسکیموں پر غوروخوض ہوا۔ موصولہ پریس بیان کے مطابق وفد نے مانگ کی کہ اکھنور خطہ میں زراعت اور اِس سے منسلک شعبہ جات کی ترقی کے لئے مرکز کی طرف سے چلائی جارہی اسکیموں کو زمینی سطح پر عملایاجائے اور یہ بات بھی یقینی بنائی جائے کہ مقررہ مدت کے اندر مستفیدین تک اِس کا فائیدہ پہنچے۔ اپنی پارٹی لیڈران نے افسر موصوف سے گذارش کی کہ ترجیحی بنیادوں پر اسکیموں کی عمل آوری کی جائے۔ وفد میں او بی سی ریاستی کارڈی نیٹر مدن لال چلوترہ، صوبائی صدر او بی سی سوہن سنگھ، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری کلونت سنگھ چب، ضلع جنرل سیکریٹری اربن جموں سردیش رانا، نائب صدر جموں رورل اے بیلی رام، تھورو رام ، بریتہ رام اور ہری داس وغیرہ شامل تھے۔

About the author

Taasir Newspaper