بہار

اپنے ڈریم پروجیکٹ کے تحت وزیرا علی نتیش کمار پہنچے راجگیر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network / Mosherraf

بہارشریف24 مئی :ریاست کے وزیراعلی جناب نتیش کمار راجگیر پہنچے جہاں جدیو کارکنانوں نے انکا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ وزیراعلی موصوف کی آمد کو لیکر چپے چپے میں حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ معلوم ہوکہ وزیراعلی موصوف اپنے ڈریم پروجیکٹ گنگا جل فراہمی منصوبے کا جائزہ لینے راجگیر کے سیاحتی مقاموں میں سے ایک گھوڑا کٹورا پہنچے۔ جہاں وزیراعلی نتیش کمار نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ سے نوادہ، نالندہ اور گیا ضلع عوام کو کافی فائدہ حاصل ہوگا۔ لوگوں کو صاف وشفاف پانی کے ساتھ ساتھ فصل کی سیچائی کے لئے بھرپور فائدہ حاصل ہوگا۔ وزیراعلی موصوف نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبہ سے جڑی کئی اہم اطلاعات ہمارے ذریعہ فراہم کی جاتی رہے گی۔ اور ریاست کے فلاح و بہبود کے لئے میں ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔ وہیں وزیراعلی کی آمد کے بعد پورے علاقہ میں خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر وصائل وزیر سنجئے کمار جھا، دیہی ترقیاتی وزیرشرون کمار، ممبرپارلیمنٹ کوشلیندر کمار، راجگیر رکن اسمبلی کوشل کشور، دیپک کمار، نالندہ ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر، جدیو سینئر لیڈر مناصدیقی، راجگیر مخدوم کنڈ کے سکریٹری آفتاب عالم، جدیو سینئر لیڈر محمد اکبر علی کے علاوہ کئی لوگ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper