ممبئی، 22 مئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 میں اپنے آخری لیگ میچ میں دہلی کیپٹلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ لیگ کے اگلے سیزن میں اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کریں گے۔میچ کے بعد روہت نے کہا، “ہم یہاں میچ جیتنے کے لیے آئے تھے۔ میں جانتا ہوں کہ کچھ ٹیمیں ہمیں قریب سے دیکھ رہی تھیں، لیکن ہم اعلی سطح پر اختتام کرنا چاہتے تھے۔ ہم اگلے سیزن میں غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔” ۔ آٹھ میچ ہارنے کے بعد اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل تھا، اس لیے ہمیں غلطیوں کو سدھارنے کی ضرورت تھی، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم نے سیزن کے دوسرے ہاف میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔”ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘جب دہلی نے 160 رن بنائے تو میں گھبرا گیا تھا، کیونکہ یہ سست پچ تھی۔ گیند بلے پر اچھی طرح سے نہیں آرہی تھی۔ میں نے سوچا کہ اگر آپ مخالف ٹیم کو 150-160 تک محدود رکھتے ہیں تو پھر ہمیں ایک اچھی شکراکت داری کی ضرورت ہوگی۔ ہمیں اچھی شروعات نہیں ملی لیکن کشن اور بریوس کی شراکت داری نے ہمیں اچھی حالت میں لا دیا۔ میچ کی بات کریں تو اس میچ میں دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 7 وکٹ پر 159 رن بنائے۔ دہلی کی جانب سے روومن پاول نے 43، کپتان رشبھ پنت 39، پرتھوی شا نے 24 اور اکشر پٹیل نے ناٹ آؤٹ 19 رن بنائے۔ ممبئی کے جسپریت بمراہ نے 3، رمندیپ سنگھ نے 2 اور ڈینیئل سیمس اورریتک شوکین نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔جواب میں ممبئی کی ٹیم نے 19.1 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ ممبئی کی جانب سے ایشان کشن نے 48، ڈیولڈ بریوس نے 37، ٹم ڈیوڈ نے 34، تلک ورما نے 21 اور رامندیپ نے ناٹ آؤٹ 13 رن بنائے۔ دہلی کی جانب سے اینریک نورٹجے اور شاردول ٹھاکر نے 2-2 اور کلدیپ یادو نے 1 وکٹ حاصل کی۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.