ریاست

بارہمولہ میں لشکر طیبہ کا او جی ڈبلیوساتھی گرفتار

Written by Taasir Newspaper

سرینگر، 09 مئی۔ پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کریری علاقے میں لشکر طیبہ کے ایک او جی ڈبلیو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس اور 29 ا?ر ا?ر کی ایک مشترکہ ٹیم نے قابل اعتماد ان پٹ پر لشکر طیبہ کے او جی ڈبلیو کو ایک پستول، ایک پستول میگزین اور پستول کے 9 راؤنڈز کے ساتھ گرفتار کیا۔
افسر نے بتایا کہ اس کی شناخت اعجاز احمد میر ولد مرحوم محمد رمضان میر ساکن تلگام پائین کے طور پر کی گئی ہے۔ افسر نے کہا کہ یہ نوجوان دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو رسد فراہم کرنے میں فعال طور پر ملوث رہا ہے۔ پولیس کے مطابق اس او جی ڈبلیو کی گرفتاری سے دہشت پسندوں کی بڑی سازش کو روکنے میں مدد ملی ہے کیونکہ وہ پی آر آئی کے ارکان اور غیر مقامی لوگوں پر مختلف حملوں کا ذمہ دار ماڈیول کا حصہ تھا۔

About the author

Taasir Newspaper