ملک بھر سے

بی جے پی نے شمال مشرقی ریاست میںبدعنوانی کا کلچر ختم کیا: شاہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network / Mosherraf

ایٹانگر ؍نئی دہلی، 22 مئی ( ایجنسی ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے شمال مشرقی ریاستوں میں بدعنوانی کے کلچر کو ختم کر دیا ہے اور ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں۔جب کہ کانگریس کے دور میں، دلال زیادہ تر پیسہ ہڑپتے تھے۔ امت شاہ نے الزام لگایا کہ کانگریس کے 50 سال کے دور حکومت میں اس علاقہ کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہی اس خطے میں صبا رفتار ترقی ہوئی ہے۔یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم سے یہ پوچھنے پر کانگریس پر حملہ کیا کہ انہوں نے علاقہ میں کیا کیا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ اگر کانگریس آنکھیں بند رکھے گی تو وہ ترقی نہیں دیکھ سکے گی۔ شاہ نے کہاکہ راہل گاندھی جی، آنکھیں کھولیں، اطالوی چشمہ اتار کر ہندوستانی چشمہ پہنیں۔پھرآپ خطہ کیلئے پی ایم مودی کی طرف انجام دیئے گئے ترقیات دیکھ سکیں گے ،جنہیں آپ کی پارٹی 50 سالوں میں نہیں کر سکی۔کانگریس کے دور میں اس علاقے کے لیے دیئے گئے ترقیاتی فنڈز کو دلالوں نے ہڑپ لیا تھا، لیکن 2014 میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مرکز میں این ڈی اے کے برسراقتدار آنے کے بعد یہاں بدعنوانی اور کرپشن کا کلچرختم ہوگیا، اور ایک ایک پائی مکمل شفافیت کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے۔پی ایم مودی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ترقیاتی رقم لائن میں کھڑے آخری فرد تک پہنچے۔

About the author

Taasir Newspaper