دہلی کیپٹلس کا ایک رکن کورونا مثبت

ممبئی، 08 مئی – چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپٹلس کے درمیان اتوار کی شام کو ہونے والا میچ پرسیاہ بادل چھا گئے ہیں۔ کیونکہ دہلی کی ٹیم کے ایک رکن کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا یہ رکن ریپڈ اینٹیجن یا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا ہے۔ کرک انفو کو معلوم ہوا ہے کہ دہلی اسکواڈ کے تمام ممبران نے اتوار کی صبح تازہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں اور انہیں آئی پی ایل انتظامیہ کی طرف سے مزید معلومات موصول ہونے تک اپنے کمروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مثبت پایا گیا ممبر کسی دوسرے کھلاڑی کے ساتھ کمرہ شیئر کر رہا تھا اور دونوں کو الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ ڈی وائی پاٹل میں ہونے والے اس میچ پر آئی پی ایل انتظامیہ نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔دہلی کے کھلاڑیوں نے ہفتہ کو چنئی سپر کنگز کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں ملاقات کی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ چنئی کے کھلاڑیوں کو نئے ٹیسٹ کے لیے نہیں کہا گیا ہے۔تاہم اس خبر کا دہلی اور آئی پی ایل دونوں پر اثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی آسٹریلیائی آل راؤنڈر مچل مارش سمیت دہلی ٹیم کے کئی اراکین کووڈ پازیٹو پائے گئے تھے۔ دہلی کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ بھی پانچ دن کے لیے کورنٹائن میں چلے گئے تھے جبکہ دہلی کے کئی میچ بھی پونے سے ممبئی منتقل کر دیے گئے تھے۔آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق کوئی بھی رکن جو ٹورنامنٹ کے ببل میں مثبت پایا جاتا ہے، اسے کم از کم سات دن تک الگ تھلگ رہنا پڑتا ہے۔ ببل میں دوبارہ داخل ہونے کے لیے ممبر کی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ 24 گھنٹے کے اندر منفی آنی چاہیے۔