Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

راجیہ سبھا، ایم ایل سی انتخابات کے امیدواروں کا اعلان جلد: بومئی

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی/بنگلورو، 21 مئی (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے ہفتہ کو کہا کہ راجیہ سبھا اور قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست کو منظوری دینے پر فیصلہ جلد از جلد کرناٹک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انچارج ارون سنگھ کی جانب سے لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا راجیہ سبھا اور قانون ساز کونسل کے انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے جمعہ کی رات مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ایک طے شدہ میٹنگ ہوئی تھی، لیکن ایسا نہیں ہو سکا کیونکہ انہیں کسی اور ضروری کام میں شامل ہونے کے لئے جانا تھا۔مسٹر بومئی نے صحافیوں کو بتایا ’’میں کل دہلی آیا تھا۔ میری امیت شاہ جی سے ملاقات ہوئی تھی، لیکن انہیں کسی اور ضروری کام سے جانا تھا، اس لیے کل رات میں نے ان سے فون پر بات کی۔ میں نے انہیں کرناٹک میں راجیہ سبھا اور قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست کی تفصیلات سونپ دی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا ’’مسٹر شاہ نے مجھ سے کرناٹک بی جے پی کے انچارج ارون سنگھ جی سے ملنے کو کہا ہے۔ میں نے آج صبح ان سے ملاقات کی اور انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہمیں جلد از جلد اس پر فیصلہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح رہے کہ قانون ساز کونسل کی سات سیٹوں کے لیے 3 جون کو انتخابات ہونے ہیں اور کرناٹک سے راجیہ سبھا کی چار سیٹوں کے لیے 10 جون کو دو سالہ انتخابات ہونے والے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper