ریاست

ریاستیں پٹرول ۔ڈیزل پر ویٹ کم کریں:مایاوتی

Written by Taasir Newspaper

لکھنؤ:22مئی:بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) مایاوتی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ پٹرول و ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کے بعد اتوار کو تمام ریاستوں سے بشمول اترپردیش سے ان پر لگنے والے ویٹ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس تعلق سے اپنے ٹوئٹ میں مایاوتی نے لکھاکافی وقت بعد جب مرکز نے ملک میں ہر طرف بڑھتی مہنگائی، غریبی، بے روزگاری و تناؤ وغیرہ کی مار سے بدحال زندگی جینے کو مجبور لوگوں کو پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں کچھ راحت دی ہے ۔ اب یوپی و دیگر ریاستوں کی ذمہ داری بنت ہے کہ وہ مرکزی حکومت کی بات مان کر ان پر فورا ویٹ کم کریں۔بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مرکز و ریاستیں اپنا سیاسی مفاد کو ایک طرف رکھ کر قومی مسائل پر توجہ مرکوز کریں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھااسی طرح سے اب وقت آگیا ہے کہ مرکز و ریاستی حکومتیں سیاسی مفاد و آپسی نفع نقصان و تر کرتے ہوئے ساتھ مل کر یومیہ سنگین ہوتے ان قومی مسائل پر توجہ مرکوز کریں تاکہ عوام الناس کی زندگی میں کچھ معمول پر آسکے۔

About the author

Taasir Newspaper