فن فنکار

سنجے دت کےبالی ووڈ میں 41 سال مکمل

Written by Taasir Newspaper

ممبئی، 9 مئی – بالی ووڈ کے ماچو ہیرو سنجے دت نے بالی ووڈ میں اپنے 41 سال مکمل کر لیے ہیں۔ سنجے دت نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 1981 میں فلم راکی سے کیا تھا۔ سنجے دت نے بالی ووڈ انڈسٹری میں 41 سال مکمل کرلئے ہیں۔ سنجے دت نے بالی ووڈ میں چار دہائیوں سے زائد عرصہ ہونے کے بعد ایک تھرو بیک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور شائقین کے پیار و محبت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سنجے دت نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنی پہلی فلم راکی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ سنجے دت نے لکھا ’’چار دہائیاں + ایک سال یقینی طور پر زندگی بھر کا ایک سفر ہے۔ آپ سبھی نے مجھے راکی کے طور پر تب اور اب بطور ادھیر جو پیار دیا ہے اس کے لئے شکریہ۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے وقت میں میں اپنے تمام مداحوں اور خیر خواہوں کی تفریح کرتا رہوں گا‘‘۔

About the author

Taasir Newspaper