بہار

سیتامڑھی میں سامان ادھار نہیں دیا تو دکاندار کا کاٹا کان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network /Mosherraf

سیتامڑھی، 24 مئی:سیتامڑھی ضلع کے پپری میںادھار سامان دینے سے انکار کرنے پر پان دکاندار کا نوجوان نے کان کاٹ دیا۔ خاص بات یہ ہے کہ ملزم نوجوان نے دکاندار کا کان کسی اسلحہ سے نہیں بلکہ دانت سے کاٹ دیا۔ در اصل زخمی دکاندار منوج ٹھاکر نے بتایا کہ وہ پپری کے ناری پل پر پان کی دکان کھول کراہل خانہ کی پرورش کرتا ہے۔
پیر کی دیر شام کو تھانہ علاقہ کے بیہٹا رہائشی سروج چودھری اور جلال پور بینگری کے سنتوش رائے دکان پر آئے اور ادھار سامان کا مطالبہ کیا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ پہلے کا بقایا دے دو تب ہی ہم سامان دے سکیں گے۔ جس پر دونوں نے غصے میں آکر انہیں بری طرح مارا اور دایاں کان کو دانت سے کاٹ کر الگ کر دیا۔ زخمی منوج ٹھاکرکو پی ایچ سی میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا جہاں سے ایس کے ایم سی ایچ مظفر پور ریفر کر دیا گیا۔ پی ایچ سی کے ڈاکٹر نے بتایا کہ زخمی کا کان کٹنے کی وجہ سے وہ مزید سن نہیں سکتے۔ اس لیے اسے ماہر کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper