کھیل

سی ایس کے نے ہمیں کھیل کے ہر شعبے میں ہمیں مات دی: پنت

Written by Taasir Newspaper

نئی ممبئی، 9 مئی۔ چنئی سپر کنگ (سی ایس کے) کے خلاف 91 رن کی زبردست شکست سے مایوس دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے کہا کہ سی ایس کے کی ٹیم نے انہیں کھیل کے ہر شعبے میں مات دی۔میچ کے بعد پنت نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے ہمیں تمام شعبوں میں شکست دی، ہم نے کافی قریبی میچ کھیلے ہیں، یہ ایک ایسا میچ تھا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان بہت بڑا فرق تھا، بدقسمتی سے ہماری ٹیم نیچے تھی‘‘۔ پنت نے کہا کہ دہلی کے لئے یہاں سے چیزیں آسان ہیں کیونکہ انہیں اپنے باقی تین میچ جیتنے ہوں گے اور کوالیفائی کرنے کے لئے کسی دوسرے نتیجہ پر انحصار نہیں کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ’ صرف ایک چیز جو ہم دیکھ سکتے ہیں، وہ ہیں اگلے تین میچ، اگر ہم انہیں جیت لیتے ہیں تو ہم کوالیفائی کر لیں گے‘‘۔ پنت نے اس بات سے اتفاق کیا کہ نیٹ بالر کے کورونا سے متاثر ہونے اور اوپنر پرتھوی شا کے باہر ہونے کے بعدبہتسے آف دی فیلڈ واقعات رونما ہوئے ہیں، لیکن ساتھ ہی وہ انہیں بہانے کے طور پر استعمال کرنا پسند نہیں کریں گے۔ پنت نے کہا،’’ہمارے درمیان بہت کچھ چل رہا ہے، خاص طور پر ہماری ٹیم کے کچھ کھلاڑی کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں، لیکن ہم بہانے نہیں بنا رہے ہیں اور ہم صرف بہتری لانا چاہتے ہیں‘‘۔ میچ کیکی ٹیم نے ڈیون کونوے (87) کی شاندار نصف سنچری اننگ اور ریتوراج گائیکواڑ (41)، شیوم دوبے (32) اور مہندر سنگھ دھونی (21 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ دار اننگ کی بدولت 20 اوور میں 6 وکٹوں پر 208 رنوں کا بڑا اسکور بنایا۔
دہلی کی جانب سے اینریک نورٹجے نے 3، خلیل احمد نے 2 اور مچل مارش نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں دہلی کی ٹیم 17.4 اوور میں 117 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ دہلی کی جانب سے مچل مارش نے 25، کپتان رشبھ پنت نے 21 اور شاردل ٹھاکر نے 24 رن بنائے۔ سی ایس کے کی جانب سے معین علی نے 3، مکیش چودھری، سمرجیت سنگھ اور ڈوین بریو نے 2-2 اور مہیش تیکشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

About the author

Taasir Newspaper