دنیا بھر سے

عراق میں فوجی اڈے پر ڈرون طیارے سے حملہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network / Mosherraf

بغداد،24مئی:عراق میں آج منگل کی صبح دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی کے اندر واقع عسکری فضائی اڈے کے نزدیک ڈرون طیارے کا دھماکا ہوا۔ یہ بات العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے نے بتائی۔اس موقع پر ہوائی اڈے کے اطراف خطرے کے سائرن بجائے گئے اور فضائی دفاعی نظام فعال ہو گیا۔
یاد رہے کہ ڈرون طیارے ماضی میں بھی بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں واقع وکٹوریا فوجی اڈے کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ اس اڈے میں امریکی فورسز سمیت بین الاقوامی افواج اور عراقی فوج بھی موجود ہوتی ہے۔گذشتہ مہینوں کے دوران میں راکٹ حملوں کے ذریعے بارہا ان فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی افواج موجود ہیں۔ امریکا اکثر یہ الزام عائد کرتا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران نواز عراقی مسلح گروہوں کا ہاتھ ہے۔

About the author

Taasir Newspaper