ممبئی،06؍مئی -انڈین پریمیئر لیگ نے بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم دیا ہے۔ کئی کھلاڑی آئی پی ایل کے ذریعے ہی ٹیم انڈیا میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس بار کے آئی پی ایل میں ایک کھلاڑی کے بارے میں کافی چرچا ہے۔ اس کھلاڑی کا نام عمران ملک ہے جسے جموں ایکسپریس بھی کہا جا رہا ہے۔ عمران ملک سن رائزرز حیدرآباد کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ جمعرات کو سن رائزرس حیدرآباد اور دہلی کیپٹل کے درمیان میچ تھا۔ سن رائزرز حیدرآباد ہار گئی لیکن عمران ملک نے میچ میں نئی تاریخ رقم کی۔ دراصل عمران ملک نے آئی پی ایل کی تاریخ کی دوسری تیز ترین گیند پھینکی ہے۔ اس کے ساتھ وہ اس سیزن کی اب تک کی تیز ترین گیند بھی تھی۔دہلی کیپٹل کی اننگز میں عمران ملک نے آخری اوور میں 157 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی۔ انہوں نے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ حالانکہ یہ بھی سچ ہے کہ اس گیند پر دہلی کے بلے باز روومین پاول نے رفتار کا فائدہ اٹھایا اور چوکا لگایا۔
اس سال کا آئی پی ایل عمران ملک کے لیے اچھا جا رہا ہے۔ تاہم گزشتہ دو میچوں میں وہ مہنگے بھی ثابت ہوئے ہیں اور انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔ وہ اب تک 10 میچوں میں 15 وکٹیں لے چکے ہیں۔ انہوں نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین گیند کی بات کریں تو یہ آسٹریلیا کے شان ٹیٹ کے نام ہے جنہوں نے 2011 میں 157.71 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.