Taasir Urdu News Network / Mosherraf
رام پور، 22 مئی ( ایجنسی ) سماج وادی لیڈر اعظم خان دو سال سے زیادہ کا عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوئے ہیں، اب ان سے مختلف سیاسی لیڈران کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔اسی تناظر میں اتحادملت کونسل کے صدر اور معروف لیڈر مولانا توقیر رضا خاں نے ان سے ملاقات کرکے احوال جانا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثنا باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی کسی دن ان سے ملنے کے لئے رامپور آسکتے ہیں۔سیاسی حلقوں میں یہ خبر گرم ہے ،اور پہلے سے بھی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اویسی ،شیوپال اور اعظم خاں مل کر کوئی نیا محاذ بناسکتے ہیں۔گرچہ اعظم خاں نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں یہ بات صاف کردی ہے کہ میں کوئی’ ہاردک پٹیل‘ نہیں ہوں۔