ریاست

مغربی بنگال کے بہرام پور میں بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں

Written by Taasir Newspaper

مرشدآباد، 09 مئی۔ مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے بہرام پور کے وارڈ نمبر 5 کے راج گنج موڑعلاقے میں اتوار کی رات اچانک بم دھماکہ ہوا۔ رات گئے اچانک دھماکے کی آواز سن کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
بنیادی طور پر یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک ساکٹ بم تھا۔ دھماکہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر ایسا ہی لگتا ہے۔ اس علاقے میں بم کیسے، کیوں اور کس کے ذریعے لایا گیا ،یہ ایک بڑا سوال ہے۔ بہرام پور پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ اس دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

About the author

Taasir Newspaper