میسی دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے، تیسرے نمبر پر کرسٹیانو رونالڈو

نئی دہلی، 22مئی: پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے اسٹار فٹبالر لیون میسی دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔ ارجنٹائن کے میسی بھلے ہ فٹ بال کے میدان پر کچھ وقت سے اپنا جلوا بکھیرنے میں اس قدر کامیاب نہیں ہو رہے ہیں جتنا ان سے امید کی جاتی ہے لیکن سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹوں میں وہ سب سے آگے ہیں۔
فوربس کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق، میسی نے گزشتہ 12 ماہ (1 مئی 2021 سے یکم مئی 2022) کے دوران 130 ملین ڈالر (تقریباً 10 ارب 12 کروڑ روپے) کمائے ہیں۔ اس فہرست میں میسی کے علاوہ امریکی باسکٹ بال کھلاڑی لیبرون جیمز اور پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ لیبرون نے اس دوران 121 ملین ڈالر (تقریباً 9 ارب 42 کروڑ روپے) کمائے اور رونالڈو نے 115 ملین ڈالر (تقریباً 8 ارب 95 کروڑ روپے) کمائے۔دنیا کے پانچ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے تین فٹ بال کے کھلاڑی ہیں۔
دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ:
لیون میسی، ارجنٹائن، فٹ بال، 130 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 10 ارب 12 کروڑ روپے)
لیبرون جیمز، یو ایس، باسکٹ بال، 121 ملین ڈالر (تقریباً 9 ارب 42 کروڑ روپے)
کرسٹیانو رونالڈو، پرتگال، فٹ بال، 115 ملین ڈالر (تقریباً 8 ارب 95 کروڑ روپے)
نیمار، برازیل، فٹ بال، 95 ملین ڈالر (تقریباً 7 ارب 40 کروڑ روپے)
اسٹیفن کری، امریکہ، باسکٹ بال، 93 ملین ڈالر (تقریباً 7 ارب 24 کروڑ روپے)
کیون ڈیورنٹ، امریکہ، باسکٹ بال، 92 ملین ڈالر (تقریباً 7 ارب 16 کروڑ روپے)
راجر فیڈرر، سوئٹزرلینڈ، ٹینس، 91 ملین ڈالر (تقریباً سات ارب آٹھ کروڑ روپے)
کینیلو لوریز، میکسیکن باکسر، 90 ملین ڈالر (تقریباً 7 ارب روپے)