دنیا بھر سے

نمک فیکٹری کی دیوار منہدم ہونےسے 12لوگوںکی موت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network / M. Hassan

موربی(ہلود)؍نئی دہلی،18مئی (ہ س)۔موربی کے ہلود علاقہ میں ایک نمک فیکٹری کی دیوار گرنے سے30سے زیادہ مزدور ملبہ میں دب گئے ہیں۔ اس حادثہ میں 12مزدوروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ حادثے میں18لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس پہنچ گئی ہے اور راحت و بچاو کام شروع ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جائے حادثہ پر اب بھی 15 سے زائد مزدور دبے ہوئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper