ملک بھر سے

وزیر اعظم نریندر مودی کا 26 مئی کو دورہ حیدرآباد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network / M. Hassan

حیدرآباد، 17۔مئی2022۔وزیر اعظم نریندر مودی توقع ہے کہ 26 مئی کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ گچی باؤلی میں واقع انڈین اسکول آف بزنس کے قیام کو 20 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس ضمن میں 26 مئی کو تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ کو قطعیت دی جاچکی ہے اور عنقریب سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔ وزیر اعظم دورہ کے موقع پر انڈین اسکول آف بزنس کے سابق طلباء￿ سے ملاقات کریں گے اور خطاب کا بھی منصوبہ ہے۔ وزیراعظم کے امکانی دورہ کے پش نظر تلنگانہ کے بی جے پی قائدین نے بھی ملاقات کے پروگرام کو شیڈول میں شامل کرانے کی مساعی شروع کردی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper