ریاست

وزیر اعلیٰ نے سیتامڑھی میں لکھندئی ندی کے قدیم دھار کو دوبارہ زندہ کر نے کے منصوبہ کا معائنہ کیا ، شیوہر میں زیر تعمیر بیلوا ڈیم پروجیکٹ کا بھی معائنہ کیا

Written by Taasir Newspaper

پٹنہ، 13 مئی، 2022:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج سیتا مڑھی ضلع کے سونبرسا بلاک کے کھاپ گائوں میں لکھندئی ندی کے قدیم دھارا کو دوبارہ زندہ کر نے کی منصوبے کا معائنہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے معائنہ کے دوران افسران سے لکھندئی ندی کی اڑاہی اور لنک چینل بنا نے کے کام کی تفصیلی جانکاری لی ۔ لنک چینل میں پانی کو دیکھ کر وزیر اعلیٰ بہت خوش ہوئے اور ڈی ایم کو فوری طور پر یہ ہدایت دی کہ آج ہی نئے بنے لنک چینل کو چالو کرا دیا جائے ۔
معائنہ کے دوران افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتا یا کہ ریاست میں آبپاشی کے علاقہ کو ڈیولپ کر نے کی سمت میں آبی وسائل محکمہ کے ذریعہ مردہ ندیوں کو دوبارہ زندہ کر نے پر کام کیا جارہا ہے ۔ اس کے تحت سیتا مڑھی ضلع میں بھی لکھندئی ندی کے قدیم دھار کو دوبازہ زندہ کر نے کے لیے کام کیا گیا ہے ۔ لکھندئی ندی کی پرانی دھار میں سلٹیشن ہو جانے کے سبب یہ مردہ ہو گئی تھی ۔ لکھندئی ندی کے دھار کو پرانے دھار سے ملانے کے لیے 03 کیلو میٹر نئے لنک چینل کی تعمیر کا کام اور 18.27 کیلو میٹر کی پرانی دھار کو صاف کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ یہ انڈونیپال سرحد پر سونبرسا بلاک کے چھوٹی بھرسار سے نکل کر سونبرسا بلاک کے دلار پور ، بتھنا ہا بلاک کے پتامبر پور ، (سورم ندی کے ملنے کے پوائنٹ) سیتا مڑھی کے رونی سیدپور بلاک ہو تے ہوئے مظفر پور ضلع کے اورائی بلاک میں موہن پور (باگمتی بایاں پشتہ کے 74.73)کیلو میٹر باگمتی ندی میں مل جاتا ہے ۔بھارت میں قدیم لکھندئی ندی کی کل لمبائی 170.00 کیلو میٹر ہے ۔ پروجیکٹ مکمل ہو نے پر کل 21.27 کیلو میٹر چینل سے سیتا مڑھی ضلع کے تحت سونبرسا ، بتھنا ہا ، اور رونی سیدپور بلاک میں کل 2539.86ہیکٹئر زراعت کے قابل ہو جائے گی ۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے شیو ہر ضلع کے زیر تعمیر بیلوا ڈیم پروجیکٹ کے متعلق تفصیل سے بات کی ۔ افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتا یا کہ ہیڈ ریگو لیٹر اور پشتہ تعمیر کے کام کامقصد سیلاب کے وقت ہیڈ ریگو لیٹر سے زیادہ سے زیادہ 50,000کیوسک پانی کا بہائو کرا کر قدیم باگمتی ندی کے دھار سے بوری گنڈی ندی میں بہا یا جانا ہے ۔تعمیر کا کام مکمل ہو نے کے بعدشیو ہر ، سیتا مڑھی ، اور مشرقی چمپارن ضلع کے 4.39لاکھ ہیکٹئررقبہ کو سیلاب سے راحت ملے گی اور مقام لوگ آبپاشی ،ماہی پلان جیسی سرگرمیوں سے مستفید ہوںگے اور اپنی معاشی حاصل مضبوط کریں سکیں گے ۔
وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی زمین ایکوائر کا عمل مکمل کریں ۔ باگمتی ندی کے قدیم دھار کو زندہ کر نے کے لیے اس میں چینل کی تعمیر کریں اور اسے بوری گنڈک سے جوڑا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے نو تعمیر پل کا معائنہ کرتے ہوئے اسٹیٹ ہائیوے کو بھی چالو کر نے کی ہدایت دی ۔
اس موقع پر آبی وسائل کے وزیر جناب سنجے کمارجھا ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار ، آبی وسائل محکمہ کے سیکریٹری مسٹر سنجے کماراگر وال ، ترہت ڈویزن کے آئی جی مسٹر پنکج سنہا ، ڈی ایم مسٹر مکل کمار گپتا سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper