ملک بھر سے

چین کی کسی بھی مہم سے نمٹنے کے لیے ‘ٹیٹرا’ فوجیں مشرقی محاذ پر جمع

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network / M.Hassan

آسام سیکٹر میں اگلے چند ہفتوں میں ایس-400 فضائی دفاعی نظام کو تعینات کرنے کا منصوبہ
نئی دہلی، 23 مئی: اروناچل پردیش سے لے کر بحر ہند کے علاقے تک، ہندوستانی دفاعی افواج کے چار آپریشنل کمانڈز چین کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، جسے ‘ٹیٹرا’ کہا جا رہا ہے۔ ان میں تینوں فوجوں کی مشرقی کمان اور پورٹ بلیئر میں واقع ملک کی واحد آپریشنل ٹرائی سروس انڈمان اور نکوبار کمانڈ شامل ہے۔ ان کمانڈوں کے قد م کو ایک متحد تھیٹر کمانڈ کی تشکیل کی سمت میں مضبوط قدم کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
تینوں فوجیں چینی محاذ پر آپریشنل تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپس میں مشترکہ اور انضمام کو بڑھانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں۔ چار کمانڈز میں کولکاتہ واقع ایسٹرن آرمی کمانڈ، وشاکھاپٹنم میں واقع ایسٹرن نیوی، شیلانگ میں واقع ایسٹرن ایئر فورس اور پورٹ بلیئر میں ملک کی واحد آپریشنل ٹرائی سروس انڈمان اور نکوبار کمانڈ شامل ہیں۔ درحقیقت، تقریباً تین سال قبل، فوجی امور کے محکمے اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے کے قیام کے ساتھ ہی، تینوں خدمات کو یکجا کرکے ایک تھیٹر کمانڈ بنانے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیتا، ہندوستانی فوج کی مشرقی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ہندوستانی بحریہ کے وائس ایڈمرل بی داس گپتا، فضائیہ کے ائیر مارشل ڈی کے پٹنائک، انڈمان اور نکوبار کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اجے گزشتہ ہفتے شیلانگ میں میٹنگ ہوئی تھی۔ ان کمانڈ چیفس نے شمالی محاذ پر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام اختلافات اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ چاروں کمانڈز ملک کی سلامتی کے لیے شمال مشرق میں اروناچل پردیش سے لے کر ملک کے جنوبی حصے تک انڈمان اور نکوبار جزائر کے درمیان خلیج بنگال کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی کے لیے ذمہ دار ہیں اور ان تمام علاقوں کو چین کی جانب سے مشترکہ خطرہ ہے۔
یہ چار کمانڈز دو سال قبل شروع ہونے والے چین کے ساتھ فوجی تعطل کے تناظر میں اعلیٰ سطحی آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ایسٹرن ایئر کمانڈ تیاریوں کو بڑھانے کے لیے اپنے بحریہ اور آرمی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ مرکز نے پچھلے کچھ سالوں میں مسلح افواج اور بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے معاملے میں شمال مشرقی خطہ کو بھی نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے۔ مشرقی سیکٹر میں ہی ایئر فورس نے سکھوئی ۔30ایم کے آئی جنگی بیڑے کی حمایت کرنے کے لئے ہاشمارا میں رافیل لڑاکا طیارہ کے ا سکواڈرن تعینات کیا ہے ۔فضائیہ نے روس سے مل رہی ایس ۔400فضائی دفاعی نظام کو اگلے کچھ ہفتوں میں آسام سیکٹر میں تعینات کئے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

 

About the author

Taasir Newspaper