ملک بھر سے

ہندوستان میں Web3 کو آگے بڑھانے کے لیے ہزار لوگوں کی ٹیم بنائے گی کوائن سوئچ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network

پٹنہ: ملک کی سب سے بڑی کرپٹو انویسٹمنٹ ایپ کوائن سوئچ 2022 کے آخر تک اپنی افرادی قوت کو 1000 تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انجینئرنگ انفارمیشن سیکیورٹی پروڈکٹس اور تجزیات پر بڑی توجہ کے ساتھ، کمپنی ہر سطح پرتقرری کا منصوبہ بنارہی ہے۔ آشیش سنگھل گووند سونی اور ومل ساگر تیواری نے سال 2017 میں اس کوائن سوئچ کو ایگریگیٹر کے طور پر قائم کیا تھا جس نے کرپٹو میں سرمایہ کاری کے لئے آسان ایکو سسٹم بنانے کے لئے جون 2020 میں کوائن سوئچ کوبیر قائم کیا یا جا سکے تاکہ صارف ایک محفوظ طریقے سے کرپٹو میں سرمایہ کاری شروع کر سکیں۔ کوائن سوئچ نے جون 2020 میں ہندوستان میں اپنے آغاز کے بعد سے 500 لوگوں کی تقرری کی ہے۔
کوائن سوئچ کے شریک بانی اور سی ای او اشیش سنگھل نے کہا کہ دنیا میں انٹرنیٹ کی ایک نئی لہرچل رہی ہے اور مستقبل کی بڑی ٹیک کمپنیاں Web3 پر بنائی جائیں گی ۔
ہندوستان ایک ٹیلنٹ سے مالا مال ملک ہے اور ہم ہندوستان کو ویب 3 ماہرین کا سب سے بڑا مرکز بنانے کے لیے بہترین لوگوں کو تیار کرنے میں ایک فعال کردار ادا کرنا چاہیں گے۔ ہمارا بھرتی کا عمل بہترین امیدواروں کی خدمات حاصل کرنے اور انہیں مستقبل میں ان پر کام کرنے کے قابل بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper