ملک بھر سے

یوم مادر پر گوگل نے ڈوڈل بنا کرماؤں کو خراج تحسین پیش کیا

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 8مئی۔ انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اتوار کو ’مدرس ڈے‘ کے موقع پر اپنے ہوم پیج پر ڈوڈل بنا کر ’ماتر شکتی‘ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ہر خاص موقع پر ڈوڈل کے ذریعے شاندار پیشکش دینے ولے گوگل نے آج ایسا ہی شاندار ڈوڈل بنا کر دنیا کو ’مدرس ڈے‘ کی مبارکباد دی۔گوگل کی اس ویڈیو میں چار سلائیڈز میں کچھ ایسی تصاویر ہیں، جن کے ذریعے ماں کی محبت، پیار اور احترام کے جذبات کو دکھایا جا رہا ہے۔ پہلی سلائیڈ میں ایک چھوٹا بچہ ماں کے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی پکڑے ہوئے ہے اور دوسری سلائیڈ میں ماں اپنے بچے کو پڑھنا سکھاتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔تیسری سلائیڈ میں ماں اپنے بچے کو نل کے نیچے ہاتھ دھونا سکھا رہی ہے، جبکہ چوتھی سلائیڈ میں ماں اپنے بچے کو پودا لگانا سکھا رہی ہے۔ایک بچے کے لئے اس کی پیدائش کے بعد اس کے ماں کے کردار کو ظاہر کرنے والے ڈوڈل کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پرلوگوں نے ماں کے لیے احترام کا اظہار کرتی تصاویر اور پیغامات بھی شیئر کیے ہیں۔ ہندوستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں مئی کے دوسرے اتوار کو مدرس ڈے منایا جاتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper