آندھی پانی کا قہر ، ریاست میں 10لوگوں کی موت

Taasir Urdu News Network / Mosherraf

پٹنہ :19مئی (ایجنسی )راجدھانی پٹنہ سمیت ریاست کے مختلف حصوں میں موسم کے بدلے مزاج نے لوگوں کو شدت کی گرمی سے راحت تو ضروردلوائی ہے لیکن اس دوران ضلعوں میں آندھی پانی کے قہر سے بڑے پیمانے پر تباہی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ درخت گرنے اور مکان وغیر ہ گرنے سے 10لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ بانکا میں پنجواڑہ ڈھوریا ایس ایچ 84پر پنجواڑہ پیکس گودام کے پاس تیز آندھی سے سڑک کے درمیان لگایا گیا روٹ انڈیکیٹر کا بورڈ گرجانے سے آمد ورفت متاثر ہوگئی ۔ گوپال گنج میں دھول بھری آندھی طوفان سے موسم کا مزاج بدل گیا ہے۔ مظفر پور میں 3،لکھی سرائے میں درخت گرنے سے 2 ، مونگیرمیں دیوار گرنے سے ایک ، بھاگلپور میں درخت دے دب کر دو بچوں کی موت ہوگئی ،بانکا میں ایک ،اس بیچ راجدھانی پٹنہ میں بھی کوتوالی تھانہ ، ودوت بھون اور دانا پور اسپتال میں درخت گرنے سے املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ پٹنہ کے منیر رتن پورہ میں گنگا ندی میں اٹھی لہر کے دوران بالو سے لدی تین کشتیاں الٹنے کی خبر ہے حالانکہ اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کشتی پر سوار مزدور تیر کر باہر نکل آئے۔ یہ کشیاں رتن ٹولہ میں بالو لوڈ کر پہلجا سونپور کی جانب جارہی تھی۔