باڑھ سے متاثر ہونے والے علاقوں کا ضلع مجسٹریٹ نے لیا جائزہ

Taasir Urdu News Network / Mosherraf

بہارشریف(محمد دانش)ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر نے آج باڑھ سے متاثر ہونے والے تمام علاقوں کا جائزہ لیا۔ساتھ ہی وہ رہوئی بلاک کے تمام علاقوں میں گئے جہاں قبل میں باڑھ سے متاثر لوگوں سے ملاقات بھی کی۔ ساتھ ہی ساتھ باڑھ میں آنے والے پریشانیوں کا سامنے کیسے کریں اس متعلق کئی ہدایتیں بھی ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ دی گئی ہیں۔ وہیں ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر نے دلچندرپور کے پاس پنچانوے ندی کا جائزہ بھی لیا۔ اور کئی طرح کی ہدایتیں بھی اعلی افسرانوں کو دی گئی ہے ۔ انہوں نے موجود انجینئر وںسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسات کے موسم کی شروعات ہونے والی ہے ایسی حالت میں باڑھ سے متاثر ہونے والے تمام علاقوں میں پینی نگاہ رکھی جائے۔ اور باڑھ سے ہونے والے متاثر علاقوں کی نشاندہی کر انکے لئے کچھ بہتر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ آئندہ آنے والے برسات سے مذکورہ گائوں متاثر نہ ہو سکے۔ اس موقع پر کئی اعلی افسران بھی موجود تھے۔