ج2022: ایڈوانس رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6؍مئی2022 سے بڑ ھکر10؍مئی2022ہوئی۔

نئی دہلی06؍مئی2022: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد نے اپنے پریس بیانیہ میں بتایا کہ حج2022 کے منتخب عازمین کے لیے اپنے ضروری دستاویزات، پاسپورٹ اور81000/-روپیے کی پہلی قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ6؍مئی2022 تھی اب حج کمیٹی آف انڈیاسے جاری سر کلرنمبر16کے مطابق اب 10؍مئی2022تک بڑھا دی گئی ہے۔
جناب مختار احمد نے بتایا کہ سبھی عازمین حج اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا میں رقم جمع کراکر اس کی رسید دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے آفس میں اپنے پورے دستاویزات کے ساتھ صبح10 سے شام4بجے تک جمع کر سکتے ہیں۔