مکہ سے آب زم زم لانے پر پابندی ، سعودی حکام کا فیصلہ

Taasir Urdu News Network / M. Hassan

مکہ :18مئی (ایجنسی )سعودی عرب حکومت نے حجاج کرام کے لیگیج میں آب زم زم لانے پر روک لگادی ہے۔ اس سلسلے میں آج حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ نوٹیفکیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس مقدس آب زم زم لانے پر روک کیوں لگائی گئی ہے۔ ایئر لائنس کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آب زم زم پرلانے پر پابند کےفیصلے پر سختی سے عمل کرائیں ۔ ایسا نہیں کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ واضح ہو کہ ہر ایک حاجی کو دس لیٹر آب زم زم لانے کی اجازت تھی لیکن بعد میں سعودی حکومت نے اسے گھٹاکر 5لیٹر کردیا اور اب اسے لانے پر ہی روک لگادی ہے۔ اس سلسلے میں سعودی جنرل ایویشن اتھاریٹی ایس جی اے اے نے اس سلسلے میں آفیشیل نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام اور دیگر مسافر ایئر پورٹ سےڈپارچر کے وقت چیک ان لیگیج میں آب زم زم نہیں لے جاسکیں گے۔