ٖ وزیر اعلی نتیش کمار نے بہار میں امن وسکون کا ماحول پیدا کیا : سلیم پرویز

Taasir Urdu News Network / Mosherraf

پٹنہ، ۲۰؍مئی:عزت مآب وزیر اعلی نتیش کمار نے بہار میں امن وسکون کا ماحول پیدا کیا اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔اب بہاری کہلانا شرم نہیں بلکہ فخر کی بات ہے۔یہ باتیں بہار پردیش جنتا دل یونائیٹڈ اقلیتی سیل کے صدر اور سابق نائب چیئرمین بہار قانون ساز کونسل سلیم پرویز نے کہیں جوآج سہسرام میں اپنے اعزاز میں منعقدہ جلسے کو خطاب کررہے تھے۔موصوف نے مزیدکہا کہ جب وزیر اعلی نتیش کمار نے بہار میں اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں قابل ذکر کارنامے انجام دیئے ہیں اس لئے وقت کا تقاضہ ہے کہ ان کے ہاتھوں کو مضبوط کیا جائے۔جناب سلیم پرویز ۱۹؍ مئی سے۵؍دنوں کے لئے اپنے دوسرے مرحلے کے دورے پر ہیں۔ پہلا دن آرہ (بھوجپور)کا دورہ کیا جہاں رادھا شرن سیٹھ ایم ایل سی ،سابق ضلع صدر اقلیتی سیل اکبر انصاری،سراج علی،سابق نائب صدر ضلع اقلیتی سیل آرین سیموئل ، رابن سیموئل ،یاسین انصاری اور ضلع میں پارٹی و سیل کے دیگر سرکردہ رہنمائوںنے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ مسیحی برادری کے لوگوں نے کیتھولک مشن اسکول آرہ میں ان کے اعزاز میں جلسہ منعقد کیا جہاںفادر فرانسس پلی و دیگرمسیحی رہنمائوں نے صدر موصوف کے سامنے کیتھولک قبرستان و دیگر مسیحی قبرستانوںکی چہار دیواری کا مسئلہ اٹھایااورہولی سیوئر چرچ ،رمنا میدان کے ایک حصہ پر شِہ زوروں کے ذریعہ جبریہ قبضہ جما لینے کی شکایت کی تو صدر موصوف نے اس سلسلے میں ضروری مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس کے بعد ۲۰؍مئی کی صبح ۱۰؍بجے بھبھوا کا دورہ کیاجہاں ضلع صدرجنتادل (یو)اسرار خان،سابق صدر اقلیتی سیلشعبان راعین، سابق جنرل سکریٹری تنظیم اختر،لیاقت انصاری اورراشد خان نے ان کا استقبال کیا اور پھر بعد جمعہ سہسرام کا دورہ کیا جہاںسابق صدر سائوتھ بہار اقلیتی سیل جنتا دل یونائیٹڈ الگزینڈر خان، سابق نائب صدرعارف خان،بہار خواتین کمیشن کی سابق رکن محترمہ رضیہ کامل انصاری،بدر کامل انصاری، سابق ضلع صدر اقلیتی سیل اسلم انصاری، شہاب سہروردی،صحافی شہزاد خان،سید مجتبی گڈو، انعام خان اور بابا درشن اخبار کے مدیرعبدالقادر نے ان کا استقبال کیاجہاں بہار پردیش جنتا یونائیٹڈاقلیتی سیل کے ہیڈکواٹر انچارج ڈاکٹر سید صبیح احمد،شرف انصاری، افروز عالم، اسامہ محبوب ،نجم احسن، عابد حسین ودیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔صدر موصوف نے ناگزیر وجوہات کی بناء پردوسرے مرحلے کے آخری دن سمستی پور کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔