چہل آئی پی ایل کی تاریخ کے بہترین اسپنر ہوئے ثابت ، ہربھجن سنگھ کوچھوڑا پیچھے

Taasir Urdu News Network / Mosherraf

ممبئی ، 21 مئی ( ایجنسی ) راجستھان رائلز کے اسپن بولر چہل نے آئی پی ایل 2022 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی مواقع پر خطرناک بولنگ کر چکے ہیں۔ چہل کو راجستھان کی فرنچائز نے اس سیزن کے لیے 6.50 کروڑ روپے میں خریداتھا۔ وہ پہلے رائل چیلنجرز بنگلور کا حصہ تھے۔ چہل نے اس سیزن میں راجستھان کے لیے حیرت انگیز گیند بازی کی اور آئی پی ایل کی تاریخ کے بہترین اسپنر بن گئے۔ انہوں نے ہربھجن سنگھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔چہل اس سیزن میں اب تک 14 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 26 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سیزن میں چہل کی بہترین کارکردگی 5 وکٹوں کے ساتھ 40 رنز دے رہی ہے۔ وہ ایک بار 5 اور ایک بار 4 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔ چہل کی ٹیم آئی پی ایل 2022 کے پلے آف میں پہنچ گئی ہے۔ چہل سے پہلے ہربھجن کے پاس بہترین اسپنر کا خطاب تھا۔ ہربھجن سنگھ نے آئی پی ایل 2013 میں 24 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ چہل نے اس بار 26 وکٹیں لے کر انہیں پیچھے چھوڑ دیاہے۔ غور طلب ہے کہ راجستھان رائلز نے سنجو سیمسن کی کپتانی میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹیم نے 14 میچ کھیل کر 9 میچ جیتے ہیں، جبکہ اسے 5 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ اس کے 18 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ راجستھان کا نیٹ رن ریٹ بھی اچھا ہے۔