کونسل آف لائف انشورنس ایجنٹ فیڈریشن آف انڈیا کی 30ویں میٹینگ کا انعقاد

Taasir Urdu News Network / Mosherraf

دربھنگہ(فضا امام) 24 مئی:-آج 24/05/2022 کو لہریاسرائے کے برہیتا روڈ میں منگلم شری اتسو بھون میں لیافی لایف انشیورنس ایجنٹ فیڈریشن آف انڈیا کے مظفرپور پور ڈویژنل کونسل آف لائف انشورنس ایجنٹ فیڈریشن آف انڈیا کی 30ویں ایگزیکٹو میٹنگ ڈویژنل صدر شری انیل کمار اور شری پی سی موہنتی،سکریٹری ایسٹ سنٹرلپٹنہ کے باوقار موجودگی میں ہوئی ۔اس میٹنگ میں لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کی طرف سے بیمہ داروں کے مفاد میں اٹھائے گئے کئی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ بیمہ دار کی سہولت میں اضافہ اور بونس میں اضافے پر بھی غور کیا گیا۔ایجنٹ کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں ایجنٹ نے دن رات محنت کر کے کارپوریشن کو بلندی تک پہنچایا ہے، لیکن خود اس کے فوائد سے محروم ہے، بورڈ کی تمام 14 برانچز کے نمائندوں نے شرکت کی، لہریاسرائے کے کارکن، برانچ صدر مسٹر پرمود کمار جھا، برانچ سکریٹری مسٹر پشوپتی ناتھ جھا، اور خزانچی امرناتھ کے علاوہ، سینکڑوں ایجنٹوں نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔