یوپی : سڑک حادثہ ، 7 ہلاک ، مودی کا اظہارِ افسوس ، معاوضہ کا اِعلان

Taasir Urdu News Network / Mosherraf

سدھارتھ نگر، 22 مئی ( ایجنسی) ایک شادی کی تقریب میں شریک ہونے والے لوگوں کو لے جانے والی ایکایس یو وی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے سات افراد ہلاک ہو گئے،اس کی اطلاع پولیس نے دی ہے ۔۔یہ واقعہ کل رات جوگیا ادے پور علاقے کے کٹیا نامی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ ایس یو وی میں 11 افراد سوار تھے۔ جب کہ چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوکئے ، دیگر کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید تین کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت سچن پال 16، مکیش پال 35، لالہ رام پاسوان 26، شیو ساگر 18، روی پاسوان19، پنٹو گپتا 25 اور ڈرائیور گورو موریہ22 کے طور پر کی گئی ہے۔پی ایم مودی نے حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ پی ایم او آفس کی طرف سے کہا کہ سدھارتھ نگر، اتر پردیش میں سڑک حادثہ بہت تکلیف دہ ہے۔ میری تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ بھگوان انہیں اس دکھ کو برداشت کرنے کی ’شکتی‘ دے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔