یوپی میں ترقی کی شاندار عمارت تیار کرے گی یوگی حکومت:آنندی

لکھنؤ:23مئی:اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے یوگی حکومت کے طرز عمل کی تعریف کرتےہوئے کہاکہ انہیں امید ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں ریاست کو ملک کا اول صوبہ بنانے کے لئے سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے اور بنیادی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کی سمت میں کام کیا جائےگا۔اسمبلی کے بجٹ سیشن کے پہلے دن گورنر کے خطاب کے دوران مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ارکین نے مہنگائی، کسانوں کے مسائل سمیت دیگر مسائل کے سلسلے میں زبردست ہنگامہ کیا اور ویل میں آکر نعرے بازی کی۔اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان محترمہ پٹیل نے اپنے خطاب میں حال ہی میں منعقد ہوئے اسمبلی انتخابات میں تاریخی عوامی مینڈیٹ کے لئے بی جے پی حکومت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اگلے پانچ سال میں اب بہتر حکمرانی کو مزید بہتر کرنے کامقابلہ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال میں بی جے پی حکومت نے ریاست میں ترقی کی بنیاد ڈالنے کا کام کیا گیا ہے جبکہ اگلے پانچ سالوں میں اسی بنیاد پر ترقی کی شاندار عمارت تعمیر کی جائے گی۔تقریبا ایک گھنٹے کے خطاب میں انہوں ریاست میں بہتر نظم ونسق کی تعریف کرتے ہوئے مختلف ایام۔تیوہاروں کے پرامن انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے رہائش سے لے کر سماجی سیکورٹی پنشن اسکیمات، صنعتی سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ، تعلیم صحت، خواتین فلاح سمیت سبھی شعبوں میں حکومت کے ذریعہ کئے جارہے کوششوں کا ذکرکیا اور کہا کہ اسکیمات کے نفاذ کی ٹائم لائن طے کرتے ہوئے کام ہوگا اور پرفارمنس بیسڈ کاموں پر فوکس کیا جائے گا۔گورنر نے کہا کہ ’سابق کی طرح میری سرکار ریاستی باشندوں کو شفاف و جوابدہ حکومت و ایماندار اور حساس حکمرانی فراہم کرے گی۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے ریاستی حکومت کے سبھی وزراء کے الگ الگ گروپ تشکیل دئیے گئے ہیں۔ وزراء کے گروپ کے ذریعہ الگ الگ اضلاع کا دورہ کر کے ’حکومت آپ کے دروازے‘ کے مطابق عوام سے براہ راست رابطہ قائم کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سماج کے کمزور طبقات کے معزز شہریوں کا خاص دھیان رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لئے خصوسی کوششیں کی جارہی ہیں۔