فن فنکار

امریکی پاپ گلوکار آر کیلی کو جنسی جرائم کے جرم میں 30 سال قید کی سزا

Written by Taasir Newspaper

نیویارک، 30 جون ۔ امریکی پاپ گلوکار ا?ر کیلی (رابرٹ سلویسٹر کیلی) کو خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ا?ر اینڈ ڈی میوزیکل ا?رٹسٹ 55 سالہ ا?ر کیلی کو گزشتہ سال ستمبر میں نیویارک میں جنسی اسمگلنگ سے متعلق جرائم میں قصوروار پایا گیا تھا۔
ا?ر کیلی کے وکیل نے کہا تھا کہ سزا سنائے جانے کے بعد وہ مزید اپیل کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فیصلہ سنانے کے وقت کیلی جیل کے لباس اور سیاہ شیشوں میں نظر ا?ئے۔ اس دوران انہوں نے سر جھکائے رکھا۔
امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج این ڈونیلی نے فیصلے میں کہا کہ ا?ر کیلی نے سیکس کا استعمال اپنے ایک ہتھیار کے طور پر کیا۔ انہوں نے متاثرین کے ساتھ ایسا سلوک کیا جو ناقابل برداشت ہے اور ان متاثرین کو بعد میں جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
عدالت میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ کیلی نے گلوکارہ عالیہ سے 1994 میں شادی کی جب وہ صرف 15 سال کی تھیں۔ حالانکہ تب سرٹیفکیٹ میں ان کی عمر 18 سال ظاہر کی گئی تھی۔ بعد ازاں ان کی شادی منسوخ کر دی گئی۔ اس کے نو سال بعد، عالیہ کی ہوائی جہاز کے حادثے میں موت ہوگئی۔

About the author

Taasir Newspaper