ریاست

اولمپک ڈے رن کو وریندر کنور نے دکھائی ہری جھنڈی، اندرا اسٹیڈیم سے پولیس لائن جھلیڑا تک ہوئی دوڑ

Written by Taasir Newspaper

اونا، 23 جون۔ بین الاقوامی اولمپک دن کے موقع پر اندرا اسٹیڈیم اونا میں ایک ریاستی سطح کا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں دیہی ترقی، پنچایتی راج، زراعت، ماہی پروری اور حیوانات کے وزیر وریندر کنور نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، جب کہ چھٹے ریاستی مالیاتی کمیشن کے چیئرمین ستپال سنگھ ستی مہمان ذی وقار کے طور پرموجود رہے۔ انہوں نے اولمپک ڈے رن کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو اندرا اسٹیڈیم اونا سے شروع ہو کر پولیس لائن جھلیڑ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اسکولی طلباء￿ نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا۔
قبل ازیں اپنے خطاب میں وریندر کنور نے کہا کہ انٹرنیشنل اولمپک ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں کھیلوں اور صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کا میدان نظم و ضبط سکھاتا ہے جو زندگی میں کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انوراگ ٹھاکر مرکزی حکومت میں کھیلوں کے وزیر ہیں، جو ہماچل پردیش میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس سمت میں ناہن میں ایسٹرو ٹرف گراو?نڈ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کی قیادت میں ریاستی حکومت کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے نئی اسپورٹس پالیسی بنائی ہے، جس سے کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ نئی پالیسی میں کھلاڑیوں کی ڈائٹ منی میں اضافہ کیا گیا ہے اور میڈلز جیتنے کی انعامی رقم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمتوں میں کھلاڑیوں کا کوٹہ بڑھا کر 3 فیصد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا مقابلے میں ہماچل پردیش کے 82 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کے لیے ایک اچھی علامت ہے اور ا?نے والے وقت میں اس کے بہتر نتائج سامنے ا?ئیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper