ریاست

آلٹ نیوز کے محمد زبیر ایک دن کی پولیس حراست میں

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 28 جون ۔ دہلی کی پٹیالہ ہاو?س کورٹ نے صحافی اور فیکٹ چیک سے مربوط ویب سائٹ ا?لٹ نیوز کے بانی محمد زبیر کو ایک دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ محمد زبیر پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق زبیر کو 27 جون کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ پوچھ تاچھ کے بعد اسے 27 جون کی شام کو گرفتار کیا گیا۔ رات کو پٹیالہ ہاو?س کورٹ کے ڈیوٹی مجسٹریٹ براری کی رہائش گاہ پر پیش کیا گیا۔ اس دوران زبیر کے وکلاء￿ سوتک بنرجی اور کنول پریت کور نے ضمانت کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے زبیر کو پولیس حراست کے دوران اپنے وکیل سے ا?دھے گھنٹے تک بات کرنے کی اجازت دی۔ اسے ایک دن کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھی بھیج دیا گیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اسے 28 جون کو متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے۔

About the author

Taasir Newspaper