بہار

آٹھ جواڑی گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-23 June

بہارشریف23 جون:شہر کے سوہ سرائے تھانہ پولس نے جواڑیوں کے ایک اڈے پر چھاپہ ماری کی ہے ۔ پولس نے اڈے پر موجود قریب آٹھ جواڑیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ اور انکے پاس سے 3480؍روپئے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔مذکورہ کاراوئی ککڑا موڑ کے نزدیک کی گئی ہے۔اس متعلق سوہ سرائے تھانہ انچاج منا کمار نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ککڑا موڑ کے نزدیک چھاپہ ماری کے دوران تمام جواڑیوں کی گرفتاری عمل میں ہے۔ گرفتار لوگوں کی شناخت سونو ، ببلو، کوشل، سونو، منجو، پنٹو، راہل سبھی جوڑی آسا نگر محلہ کے باشندہ ہیں۔ جبکہ بیچ بازار باشندہ کنال و منٹو شامل ہے۔

About the author

Taasir Newspaper