ریاست

اڈانی گروپ مظفر پور میں کرے گا بڑی سرمایہ کاری ، ہزاروں لوگوں کو ملے گا روزگار

Written by Taasir Newspaper

پٹنہ ، 28 جون ۔ ملک کے سب سے بڑے رئیس گوتم اڈانی کی کمپنی بہار کے صنعتی شہر مظفر پور میں سرمایہ لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اڈانی گروپ کی خوردنی تیل بنانے والی کمپنی اڈانی ولمار کی ٹیم نے ضلع کے موتی پور فوڈ پارک اور بیلا انڈسٹریل ایریا کا دورہ کیا ہے۔ یہاں کی سہولیات کو دیکھنے کے بعد اب کمپنی یہاں خوردنی تیل کا پلانٹ لگا سکتی ہے۔
کمپنی کی تین رکنی ٹیم نے بہار انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ا?ئی اے ڈی اے) کے حکام سے دونوں مقامات پر زیر زمین پانی کی سطح ، بجلی کی دستیابی ، ارد گرد کے بازار ، این ایچ-ایس ایچ اور ریلوے کے سامان کے گودام وغیرہ کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں معلومات لی۔
تین رکنی ٹیم سب سے پہلے بیلا انڈسٹریل ایریا کے ا?ئی ڈی پی ایل کے احاطے میں پہنچی۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ پلانٹ لگانے کے لیے 40 ایکڑ اراضی درکار ہے۔ اس کے بعد ٹیم موتی پور پہنچی۔ کمپنی کے انجینئرکی ٹیم جلد دورہ کرے گی۔ اس کے بعد ذمہ داری ڈی پی ا?ر بیاڈا کو دی جا سکتی ہے۔ یہ بہار میں اڈانی ولمر کی پہلی یونٹ ہوگی۔ اس سے بے روزگار افراد بھی مستفید ہوں گے۔ یہاں تقریباً دو ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع کھلیں گے۔
دوسرے بیاڈا نے بتایا کہ 143 ایکڑ میں ایک میگا فوڈ پارک کھولا جانا ہے۔ یہاں ہلدی رام اور ا?ئی ٹی سی وغیرہ نے زمین الاٹ کرنے کی تجویز دی ہے۔ کمپنیاں یہاں اپنے پاو?ں پھیلانا چاہتی ہیں کیونکہ یہ نیپال اور اتر پردیش سے ملحق ہے۔

About the author

Taasir Newspaper