بہار

بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ پر صارفین کا مظاہرہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 27 June

کٹیہار :27 جون 2022ضلع کے بارسوئ بلاک میں صارفین نےبجلی کی فراہمی میں رکاوٹ پر محکمہ بجلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ واضح رہے کہ چار دن سے بجلی کی صورتحال مسلسل خستہ حال ہوتے جا رہی ہے۔ اتوار کو صارفین کو صرف آدھے گھنٹے سے ایک گھنٹے تک بجلی دستیاب رہی۔ ضلع پریشد رکن محمد گلزار نے کہا کہ بجلی محکمہ کی لاپرواہی اور من مانی کی وجہ سے اگر بجلی میں بہتری نہیں ہو پائی ہے۔ محکمہ بجلی ایگزیکٹیو انجینئر وبھاش کمار نے بتایا کہ پاور ٹاور کا کام تیزی سے جاری ہے۔ بہت جلد بجلی صارفین کو باآسانی دستیاب ہو گی۔ صارفین کے مسائل حل ہوں گے۔ اِدھر باراری بلاک میں بھی سماجی کارکن راج کشور یادو کی قیادت میں درجنوں بجلی صارفین نے بلاک میں بجلی کی کٹوتی کے خلاف اتوار کی شام 5.30 بجے بلاک کے کا ڈھا گولا ریلوے اسٹیشن بازار میں بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران انہوں نے محکمہ کے خلاف غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی نہیں ہو تو بل نہیں۔ دن میں سات گھنٹے اور شام آٹھ بجے چھ گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں محکمہ کی جانب سے 14 گھنٹے بجلی کاٹ دی جاتی ہے۔ محکمہ بجلی کا انجینئر کبھی مینٹینس کے نام پر تو کبھی فالٹ ہونے کے نام پر بجلی کی کٹوتی کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے شدید گرمی میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper