بہار

بہار قانون سازیہ کا بارانی اجلاس آج سے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-23 June

پٹنہ،23 جون:بہار قانون ساز اسمبلی کا بارانی اجلاس کل سے شروع ہونے والا ہے۔ یہ 24 سے 30 جون تک چلے گا۔ درمیان میں سنیچر اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔ اس سلسلے میں بہارقانون سازاسمبلی کے اسپیکر وجے کمارسنہا نے اسمبلی میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ جس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ آئندہ اسمبلی اجلاس کو پرامن طریقے سے کیسے چلایا جائے۔اس طرح کی میٹنگیںہر اجلاس سے پہلے ہوتی ہیں۔ اس سیشن میں سسٹم سے متعلق، سیکورٹی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اس کے پروگرام کے بعد بہار ودھان سبھا کے اسپیکر وجے سنہا نے بھی صحافیوں سے یہ معلومات شیئر کیں۔ وجے سنہا نیاخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہم ہر سیشن کے آغاز سے پہلے اس میٹنگ کا اہتمام کرتے ہیں۔ جس میں تمام عہدیداران موجود ہیں۔ اس میٹنگ میں سسٹم سے متعلق،سیکورٹی سے متعلق، ایوان کے سوالات سے متعلق تمام مسائل پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ایوان کو پرامن طریقے سے کیسے چلایا جائے گا اس حوالے سے بھی خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ویسے بھی بارانی اجلاس مختصر رہنے والا ہے۔ لیکن، اس سیشن کے شروع ہونے سے پہلے ہی مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم نے بہار میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ جس کے لیے اپوزیشن ایوان میں ضرور آ واز اٹھاتی نظر آئے گی۔ یعنی بارانی اجلاس کافی ہنگامہ خیز ہوگا۔ایوان بالا بہار قانون ساز کونسل کے کارگذار چیئر مین اودھین نرائن سنگھ بھی اس سلسلے میں تمام پارٹیوں کے لیڈران سے ایوان کو بہتر طور پر چلانے کیلئے میٹنگ کی۔

About the author

Taasir Newspaper