ریاست

بہار میں کورونا معاملہ میں اضافہ، پٹنہ میں 80 سمیت ریاست میں ملے 133 نئے کورونا متاثرہ

Written by Taasir Newspaper

پٹنہ ، 28 جون ۔ راجدھانی پٹنہ سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں کورونا متاثرہ کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں مسلسل دوسرے دن کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کے بعد پیرکے روز بھی سب سے زیادہ کورونا متاثر پٹنہ میں پائے گئے ہیں۔ پیرکے روز ریاست میں 133 نئے کورونا متاثرین کی شناخت کی گئی جن میں پٹنہ میں 80 نئے شامل ہیں۔
دیگر اضلاع میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گیا میں 11 ، بھاگلپور میں 9 ، ارول ،بانکا ، سمستی پور میں 4-4 ، روہتاس اور سہرسہ میں 3-3 ، دربھنگہ ، کٹیہار اور مونگیر میں 2-2 ، اورنگ ا?باد ، بھوجپور ، مشرقی چمپارن ، گوپال گنج ، جہان ا?باد ، مدھو پور ، مدھو پور مظفر پور اور پورنیہ میں 1-1 نئے متاثر پائے گئے۔
بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 85 ہزار 716 نمونوں کی جانچ کی گئی اور انفیکشن کی شرح 0.15 فیصد رہی۔ ایک روز قبل 1 لاکھ 31 ہزار 812 نمونوں کی جانچ میں 142 متاثرہ پائے گئے تھے اور انفیکشن کی شرح 0.10 فیصد تھی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 52 کورونا متاثر علاج کے بعد صحت مند ہو گئے ہیں۔ اور متاثرہ افراد کی صحت یابی کی شرح 98.43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حالانکہ کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔
اس وقت ریاست میں فعال کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 774 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں اب تک 8,32,192 متاثرین کی شناخت کی گئی ہے اور ان میں سے 8,19,160 متاثرہ افراد علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 12,257 متاثرہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔
بہار میں کورونا کی چوتھی لہر میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں ایک گیا اور ایک کا تعلق مونگیر ضلع سے تھا۔ بھاگلپور کے مایا گنج کے جے ایل این ایم سی ایچ میں زیر علاج ایک 50 سالہ کورونا متاثرہ مریض کی پیرکے روز موت ہوگئی۔ اس سال 7 فروری کے بعد مایا گنج میں ایک مریض کی کورونا انفیکشن سے موت ہوئی ہے۔ متوفی مونگیر ضلع کے بریار پور کے باشندہ تھے۔ گیا کے محکمہ صحت کی طرف سے پیر کے روز جاری کردہ فہرست میں 7397 لوگوں کی جانچ میں 11 متاثر اور ایک کی موت موت بتائی گئی ہے۔ گیا ضلع میں چار دنوں میں 42 متاثرہ پائے گئے ہیں۔
کورونا کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر محکمہ صحت الرٹ موڈ میں ہے۔ جگہ جگہ ویکسینیشن کا کام زور و شور سے جاری ہے ، لوگوں کو ا?گاہ کیا جا رہا ہے۔ سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بائیو میٹرک حاضری پر 12 جولائی تک پابندی رہے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری چیتنیا پرساد نے تمام محکموں کے سربراہان، ڈویڑنل کمشنر ، رینج ا?ئی جی-ڈی ا?ئی جی اور ڈی ایم-ایس پی کو ایک خط جاری کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper