بہار

جدیواقلیتی سیل پٹنہ ضلع کاکارکن اجلاس26جون کو

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-23 June

پٹنہ،23؍جون(:جنتا دل یونائیٹڈ اقلیتی سیل کاضلع سطحی کارکن اجلاس26جون کو ہوگاجس کی تیاری کولےکرجدیو کے متحرک نوجوان لیڈر سیل کے سابق ضلع صدر شکیل احمد ہاشمی نے پٹنہ ضلع کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی۔کارکنان سے 26 جون کے اجلاس کی تیاریوں کاجائزہ لیتے ہوئے شکیل ہاشمی نے کہا کہ پوریےبہارکا دورہ کرنے کے بعد آخر میں اقلیتی سیل کے ریاستی صدرجناب سلیم پرویز صاحب کی موجودگی میں پٹنہ ضلع کاکارکن اجلاس پارٹی کے ریاستی دفتر پٹنہ میں ہوگاجس مہمان خصوصی کی حیثیت سےاقلیتی وزیرجناب زماں خان سمیت بڑی تعداد میں ضلع جدیو اقلیتی سیل کے کارکنانوں کےساتھ ریاستی سطح کے ذمہ داران بھی شامل ہوں گے۔ آج کی جائزہ میٹنگ میں انتخاب عالم انصاربکھو، رضوان احمد، عرفان عالم، سہیل اشرفی، عابدحسین، ادیب رضا،مشتاق احمد، شبیر احمد،شہزادہ قریشی ،جمال اشرف وغیرہ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper